دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعظم انوار الحق

Anwar Ul Haq Kakar, Prime Minister Anwar Ul Haq Kakar, City42, Ormara ambush condemned, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ضلع گوادر میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیرِ اعظم کی حملے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے 14 اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی کہ شہداء کی بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی جائے۔

وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے. شہداء نے ملک کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردوں کے ایسے بزدلانہ حملے پاکستانی قوم اور اسکے رکھوالوں کے حوصلے کبھی پست نہ کر پائیں گے. وزیرِ اعظم

پوری قوم دہشتگردی کے اس ناسور کے خاتمے کیلئے اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔