ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلز پارٹی کا تحریک انصاف سے اتحاد؛ بلاول بھٹو نے اصل بات بتا دی

Bilawal Bhutto, PP, Pakistan Peoples alliance with Tehrik e Insaf, PTI, General Election in Pakistan, City42, Bilawal Bhutto welcomes the general election date
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو الیکشن کا چاند مبارک ہو۔ 

کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ انتخابات کا اعلان بہت بڑی کامیابی ہے، سب کو الیکشن کا چاند مبارک ہو۔
  بلاول بھٹو نے اعلان کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی بھرپور انتخابی مہم چلائے گی،
ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم لیول پلیئنگ فیلڈ ملنے کی امید کیوں رکھیں، کوئی ایک الیکشن بتادیں جس میں پیپلزپارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملی ہو۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ لیول پلیئنگ فیلڈ کے بغیر حکومت بنائی۔اس بار بھی حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی ، اصولی طور پر تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا یہ بہت اچھی بات ہے لیکن بہتر ہوتا اگر سپریم کورٹ کو مداخلت نہ کرنا پڑتی، میں نے الیکشن کمیشن کو تجویز دی تھی کہ  الیکشن کا اعلان کر دیں ،

 چیئرمین پیپلزپارٹی کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ نہیں کیا۔ ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اگر کوئی تکلیف ہے تو ویلکم ٹو دی کلب۔

فلسطین کی صورتحال پر سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ دنیا تاریخ میں پہلی بار سوشل میڈیا پر غزہ میں نسل کشی دیکھ رہی ہے۔