ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے فیصل جاوید کا ردعمل 

فیصل جاوید،تحریک انصاف ،رہنما،رد عمل،سٹی42
کیپشن: Faisal Javed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے میں عمران خان سمیت 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران فائرنگ میں سینیٹر فیصل جاوید خان بھی زخمی ہوئے۔ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ چہرے کے پاس سے گولی چھوتے ہوئے گزری،ساتھیوں کی فکر ہے ۔

بعد ازاں اسپتال کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل جاوید خان نے کہا کہ عمران خان خیریت سے ہیں، ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔  اس واقعے کی انکوائری ہونی چاہیے، ہمارے حوصلے بلند ہیں، آزادی کی تحریک اب رکے گی نہیں، عمران خان خیریت سے ہیں، سب ساتھیوں کیلئے دعا ہے۔