عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

عمران خان،کنٹینر پر فائرنگ ،سی سی ٹی وی فوٹیج،سٹی42
کیپشن: Imran khan,File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ کے وزیرآباد میں داخل ہوا تو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ ہوئی ، عمران خان ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔

وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے گوجرانولہ، اللہ والا چوک میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کی شدید مذمت کی اور واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔

 آئی جی پنجاب نے بھی واقعے سے متعلق آر پی او گجرات سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے  ڈی پی او گجرات کو فوری موقع پر پہنچنے اور واقعہ کی ہر پہلو سے انکوائری کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔