ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہارٹ اٹیک کے ممکنہ خطر ے سے بچنے کے لئے ان باتوں پر لازمی عمل کریں

health advise
کیپشن: Heart attack
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )گزشتہ چند سالوں کے دوران دل کی بیماریوں اور ہارٹ اٹیک سے ہونے والی اموات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جوانتہائی قابل تشویشناک بات ہے۔

صحت مند دل کا تعلق آپ کی عمر سے ہوتاہے، اس لئے کہ ہر عمر کے مطابق اس کا خیال رکھنا پڑتاہے ۔سب سے اہم چیز اچھی غذا،باقاعدہ ہلکی پھلکی ورزش اور معمولات زندگی کو ہموار طریقے سے چلانا ہے۔دل کی اچھی صحت کے لئے سونے اورجاگنے کے اوقات کی پابندی کے علاوہ مثبت سوچ بھی ضروری ہے۔ 

خون کی شریانوں میں مسائل جیسے ان کا اکڑنا، ناقص غذا، جسمانی سرگرمیوں سے دوری اور تمباکو نوشی کو امراض قلب کی عام وجوہات سمجھا جاتا ہے جبکہ ہائی بلڈ پریشر، انفیکشن وغیرہ بھی یہ خطرہ بڑھاتے ہیں۔ مگر ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو کہ چند بظاہر بے ضرر عادات بھی دل کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہیں۔

 دل کی بیماری کی دیگر بھی بہت سی وجوہات ہیں جن کا جاننا ضروری ہے،ایک تحقیق کے دوران لوگوں کو 88 گھنٹے تک سونے نہیں دیا گیا جس کے نتیجے میں بلڈ پریشر اوپر گیا جو کہ کوئی زیادہ حیران کن امر نہیں تھا مگر جب ان افراد کو ہر رات صرف 4 گھنٹے تک سونے کی اجازت دی گئی تو دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھ گئی جبکہ ایسے پروٹین کا ذخیرہ جسم میں ہونے لگا جو امراض قلب کا خطرہ بڑھاتا ہے ۔

اپنے دل کو صحت مند رکھنے کے لیے درمیانی عمر کا انتظار مت کریں، ورزش، صحت بخش غذا، بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کے نمبروں پر نظر رکھیں۔

غذا کے حوالے سے سب سے ضروری یہ ہے کہ آپ جو کھائیں، اس سے حاصل شدہ کیلوریز کو جلائیں اور زیادہ کھانے سے بچیں ۔ اس کے علاوہ آپ کی غذا متوازن بھی ہونی چاہئے جس میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، فائبراور نمکیات سمیت تمام اجزاءمناسب مقدار میں پائے جائیں۔ غیرمعیاری کھانوں، زیادہ نمک اور چینی سےبنی اشیا کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے۔

اگر سبزیاں کھانا مشکل لگتا ہے تو بہتر ہے کہ زیتون کے تیل، گریوں، پھل، اناج، مچھلی، انڈے وغیرہ کااستعمال دل کو صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کی وجہ ان میں صحت کے لیے مفید چکنائی، فائبر اور غذائی اجزاء ہیں اور ان کا ذائقہ بھی بہترین ہوتا ہے۔