ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممانی کے ساتھ زیادتی، قتل کا ڈراپ سین، قاتل گرفتار

 ممانی کے ساتھ زیادتی، قتل کا ڈراپ سین، قاتل گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) کاہنہ پولیس کی کارروائی,24سالہ شیر خان کے اغواء کا ڈراپ سین، قتل کی واردات میں ملوث سگی مامی کا بھائی ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا،مقتول شیرخان نے چند ماہ قبل اپنی سگی مامی کو گھر میں ہی زبر دستی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے اندھے قتل کا سراغ لگالیا، واردات میں  24 سالہ شیرخان کو پہلے اغواء کیا گیا اور بعد ازاں قتل کردیا گیا تھا، واقعہ کی تمام تفصیلات پولیس کو مل گئیں،حراست میں لئے گئے ملزمان میں سگی ممانی کے بھائی کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا،مقتول شیر خان نے چند ماہ قبل سگی ممانی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا،ملزم شاہد ابراہیم کو اپنی بہن سے زیادتی کا رنج تھا۔

ملزم نے مقتول شیر خان کو بہانے سے للیانی نہر پر بلایا،ملزم شاہد نے دوستوں ظہیر اور قیصر سے مل کر شیر خان کو قتل کیا،ملزمان شیر خان کو قتل کر کےلاش نہر میں پھینک کر فرار ہو گئے تھے، پولیس نے اس کیس کا سراغ لگانے کے لئے ٹیم تشکیل دے رکھی تھی جس نے اس میں کامیابی حاصل کرتے ملزمان کو حراست میں لے لیا،ملزمان کی نشاندہی پر واردات میں استعمال گاڑی، آلہ قتل برآمد بھی کیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم شاہد ابراہیم کو اپنی بہن سے زیادتی کا رنج تھا اور وہ مقتول سے بدلہ لینا چاہتا تھا۔ملزم شاہد ابراہیم نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے مقتول شیر خان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ اصغر علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے قتل کی سنگین واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

شہر میں جرائم کے بڑھتے ہوئے لزرہ خیزواقعات کی وجہ سے خوف ووہشت کی نئی فضا قائم ہوچکی ہے،چوری، ڈکیتی، راہزانی، زیادتی اور قتل کے سنگین واقعات سائے کی طرح عوام کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، اس خوفناک وارداتوں میں زیادہ نشانہ خواتین اور بچے بن رہے ہیں.

M .SAJID .KHAN

Content Writer