16ویں نیشنل مینز اینڈ ویمن سوئمنگ چیمپئن شپ کا انعقاد

 16ویں نیشنل مینز اینڈ ویمن سوئمنگ چیمپئن شپ کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عفیفہ نصر اللہ: لاہور میں 16ویں نیشنل مینز اینڈ ویمن سوئمنگ چیمپئن شپ کا انعقاد، پاکستان بھر سے آنے والے نیشنل اور انٹرنیشنل تیراکوں نے شرکت کی۔  

تفصیلات کے مطابق پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ پول کمپلیکس میں ہونے والی اس 16ویں انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں پاکستان بھر سے آنے والے ماہر تیراکوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا، جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، واپڈا، ویمنز سوم آسو پنجاب، ہائیر ایجوکیشن کمیشن، اسلام آباد ویمنز سوم، پنجاب، سندھ، سمیت سات ٹیموں نے شرکت کی، پاکستان آرمی کے کھلاڑی زیادہ تر فاتح رہے۔

دوسری جانب مردوں کی بڑی تعداد بھی تیراکی کی اس اوپن چیمپئن شپ میں شریک تھی، جنہوں نے بٹر فلائی، فری سٹائل، آٹھ سو میٹ فری سٹائل، بیک سٹروک، میڈلے ریلے اور بٹرفلائی کی مختلف کیٹیگریز میں شرکت کی۔

تقریب میں اول دوم اور سوم آنے والی خواتین اور مردوں میں مہمان خصوصی نے سونے اور چاندی کے میڈلز تقسیم کیے۔

Shazia Bashir

Content Writer