ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم  کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم  کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاور زوالفقار: منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم عمر علی کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا، عدالت نےآئندہ سماعت پر مکمل چالان رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نصر اللہ وٹو کے روبرو پولیس نے ملزم عمر کا ریکارڈ پیش کیا، پراسیکیوشن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے نائن سی مقدمہ درج کیا۔

دوران تفتیش 1325 گرام چرس برآمد ہوئی اور ملزم منشیات فروشی کے ناجائز کاروبار میں ملوث رہ چکا ہے لہذا قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ عدالت نےتمام دلائل سننے کے بعد ملزم کو چودہ روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔

Shazia Bashir

Content Writer