ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانگ وے آنیوالے ہو جائیں خبردار، ٹریفک پولیس نے اہم اقدام اُٹھا لیا

رانگ وے آنیوالے ہو جائیں خبردار، ٹریفک پولیس نے اہم اقدام اُٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شہرِ قائد میں رانگ وے استعمال کرنے والے شہریوں کے چالان کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے اہم اقدام اٹھا لیا گیا۔ 

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ شہری رانگ وے کے مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں، ایس اوز کو ایسے شہریوں کے چالان کیلیے گیجٹس دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسپیشل ٹریفک فلو یونٹ جلد سڑکوں پر نظر آئے گا، ٹریفک پولیس کے افسران کو انفورسمنٹ ٹول دینا شروع کر دیے ہیں، شہر کے 36 مقامات ایسے ہیں جہاں رانگ وے سے زیادہ مسئلہ آتا ہے، ٹریفک فلو یونٹ کی تعیناتی کے بعد ون وے کی خلاف ورزی میں کمی آئے گی۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ فیس لیس ٹریکنگ سسٹم (ای چالان) شہر میں ہر جگہ موجود نہیں، اس سسٹم کے بعد مینوئل چالان ختم کر دیا، سسٹم سے کہیں فائدے اور کہیں نقصان بھی ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی روڈ پر فیس لیس ٹریکنگ سسٹم موجود نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جون سے شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر بھی چالان ہوں گے۔