ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سولر پینلز کی خرید و فروخت میں کروڑوں روپے کا مبینہ فراڈ، مقدمات درج

سولر پینلز کی خرید و فروخت میں کروڑوں روپے کا مبینہ فراڈ، مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: لاہور میں سولر پینلز کے کاروبار میں کروڑوں روپے کے مبینہ فراڈ کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا، جس پر پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔

تھانہ گارڈن ٹاؤن میں این ایم انرجی کے خلاف ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا گیامقدمہ کمپنی کی جانب سے مزمل، اسامہ اور نعمان کے خلاف درج کروایا گیا ہےدرخواست کے مطابق سولر کمپنی نے پینلز کی خریداری کے لیے ملزمان کو ایڈوانس رقم ادا کی، تاہم مبینہ طور پر سامان فراہم نہ کیا گیا اور رقم ہڑپ کر لی گئی۔

 اسی نوعیت کے ایک اور کیس میں ایک شہری نے این ایم امپکس کے مالکان مزمل اور نعمان کے خلاف ایک کروڑ 44 لاکھ روپے کے فراڈ کی درخواست بھی گارڈن ٹاون تھانے میں جمع کرا دی ہے پولیس کے مطابق دونوں مقدمات کی تفتیش جاری ہے اور شواہد کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔