ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردہ شیرکی کھال اتارنے کا واقعہ،وائلڈ لائف رینجرز کی کارروائی

مردہ شیرکی کھال اتارنے کا واقعہ،وائلڈ لائف رینجرز کی کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: مردہ شیرکی کھال اتارنےوالے ملزمان کو وائلڈ لائف رینجرز نے تلاش کر لیا گیا ملزمان سے بڑی تعداد میں حنوط شدہ جانوروں برآمد کیے گئے ہیں۔

ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر سخی محمد جوئیہ کے مطابق ملزمان بیگم کوٹ علاقے میں مردہ جنگلی جانوروں کی کھالیں اتار کر حنوط کرتے تھےمرکزی ملزم ہارون کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ملزمان کے گھر سے بڑی تعداد میں حنوط شدہ جانور برآمد ہوئے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ 3،4 خاندان غیر قانونی طور پرجانوروں، پرندوں کو حنوط کرنے کا کام کر رہے تھے تاہم تاحال جس شیرکی کھال اتاری جا رہی تھی اس کی باقیات نہیں مل سکیں۔