راو دلشاد: وزیراعظم شہباز شریف جاتی امراء پہنچ گئے جہاں اُنہوں نے میاں محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی اور گلگت بلتستان الیکشن پر تبادلہ خیال کے ساتھ بڑھتی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے معاملے پر اُنہیں اعتماد میں لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی سربراہ ن لیگ نوازشریف سے اہم ملاقات ہوئی جہاں ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ملاقات میں گلگت بلتستان الیکشن کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کو تیل کی بڑھتی قیمتوں پر اعتماد میں لیا۔