ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیف کنٹرولر کی والدہ انتقال کر گئیں

متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیف کنٹرولر کی والدہ انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد: چیف کنٹرولر آف اکاؤنٹس متروکہ وقف املاک بورڈ عدیل احمد گجر کی والدہ انتقال کر گئیں، جن کی نماز جنازہ مقامی عالم دین مولانا شاہد افتخار نے پڑھائی ہے۔

نماز جنازہ میں رکن قومی اسمبلی رانا مبشر، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر زمان سمیت مختلف سیاسی، سماجی اور سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر سیکرٹری بورڈ فرید اقبال، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق، سیکرٹری ایجوکیشن فاؤنڈیشن مفتی عبدالحق اور صدر ملک زاہد الحق بھی موجود تھے۔

مزید برآں ممبر ایگزیکٹو کمیٹی آفتاب ہنجرا، سکندر اعجاز کھوکھر، احمد پھٹراور ظفر اقبال، سابق ایم این اے کرامت کھوکھر اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے دیگر افسران نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر جمیل کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، جبکہ شرکاء نے عدیل احمد گجر سے اظہارِ تعزیت بھی کیا۔