ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملکی دفاعی نظام مزید مضبوط، ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ

ملکی دفاعی نظام مزید مضبوط، ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور: پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ،  آئی ایس پی آر کے مطابق ابدالی میزائل 450 کلومیٹر تک ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تربیتی تجربہ جاری مشق انڈس کا حصہ تھا،میزائل تجربے کا مقصد آپریشنل تیاری اور تکنیکی پہلوؤں کی جانچ تھا،جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر چالاکی ابدالی میزائل کی نمایاں خصوصیات ہیں۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ نے تربیتی لانچ کا مشاہدہ کیا، اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن، فوجی کمانڈ اور اسٹریٹیجک سائنسدانوں کی شرکت کی۔

صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس نے مبارکباد دی، قومی سلامتی کے تحفظ اور مؤثر دفاع کے لئے مکمل اعتماد کا اظہار کیا، پاکستانی اسٹریٹیجک فورسز کی تکنیکی مہارت اور تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔