زاہد چودھری: گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ٹیچنگ ہسپتالوں میں آوٹ ڈورز کی ہڑتال کا 15واں روز جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیچنگ ہسپتالوں کے آوٹ ڈورز سے ڈاکٹرز اور طبی عملہ غائب نظر آیا،ہڑتال کے باعث علاج معالجہ متاثر ہو رہا ہے جس کی وجہ سےمریض پریشان ہو رہے ہیں،ان ڈور میں بھی معمول کے درجنوں آپریشنز ملتوی ہوگئے،ٹیچنگ ہسپتالوں کی انتظامیہ کی آوٹ ڈورز چلانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ٹیچنگ ہسپتالوں میں علاج کی بندش کا خمیازہ مریض بھگتنے پر مجبور ہیں۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس نے کہا ہے کہ سرکاری علاجگاہیں ٹھیکے پر دینے کے خلاف ہڑتال جاری رہے گی.