ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹر و ے گینگ ریپ کیس ،سزائے موت کے قیدیوں کی سزاکیخلاف اپیلوں پرسماعت 8 مئی کو مقرر

 موٹر و ے گینگ ریپ کیس ،سزائے موت کے قیدیوں کی سزاکیخلاف اپیلوں پرسماعت 8 مئی کو مقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : موٹر و ے گینگ ریپ کیس میں دو مجرمان کو پھانسی دینے کے فیصلے کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے قیدیوں عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزا کیخلاف اپیلوں پرسماعت 8 مئی کو مقرر کردی ۔

جسٹس سیدشہبازعلی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ مجرمان عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کرے گا، تھانہ گجر پورہ نے9 ستمبر2020 کو وقوعہ کا مقدمہ درج کیا تھا،مجرمان کیخلاف زیردفعہ 365 اے،392، 7 اے ٹی اے، زیردفعہ427 سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا، انسدادِ دہشت گردی عدالت نے دونوں مجرمان کو20 مارچ 2021 کو زیادتی کے جرم میں سزائے موت کا حکم سنایا، ٹرائل کورٹ نے مجرمان کو ڈکیتی میں14 سال قید اورڈھائی لاکھ جرمانہ کا بھی حکم سنایا تھا، خاتون کے بچوں کو اغواء کرنے کے جرم میں عمرقید کی سزا سنائی گئی تھی، متاثرہ خاتون کی گاڑی کونقصان پہنچانے پرمجرمان کو پانچ سال کی سزا سنائی گئی تھی۔
 

Ansa Awais

Content Writer