ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چراغ تلے اندھیرا، راوی ٹاؤن کے قریب تجاوزات کی بھرمار

چراغ تلے اندھیرا، راوی ٹاؤن کے قریب تجاوزات کی بھرمار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہر میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے باوجود راوی ٹاؤن کے قریب پیکو روڈ پر تجاوزات کی بھرمار نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بادامی باغ اور پیکو روڈ کے فٹ پاتھوں پر ریڑھی بانوں، ٹی سٹالز، جوس کارنرز اور دیگر دکانوں نے قبضہ جما رکھا ہےجس کی وجہ سے پیدل چلنا بھی دشوار ہو چکا ہے۔

شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر شاہ عالم اور دیگر علاقوں میں آپریشن ممکن ہے تو پیکو روڈ کیوں اس سے مستثنیٰ ہے؟ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ تجاوزات کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے۔

شہریوں نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ کچھ انتظامی اہلکار خود تجاوزات لگوانے میں ملوث ہیں، اور ان کے خلاف بھی سخت کارروائی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر شہر کی باقی سڑکیں صاف ہو سکتی ہیں تو بادامی باغ اور پیکو روڈ کو بھی تجاوزات سے پاک کیا جانا چاہیے۔