زاہد سرفراز : لیہ میں پر اسرا بیماری کا شکار بچاؤ کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا،ایک اور بچی نشتر ہسپتال ملتان میں چل بسی.
تفصیلات کے مطابق لیہ میں پر اسرا بیماری نے عوام میں خوف و ہراس پھیلا دیا، پراسرار بیماری کی وجہ سے ایک ہفتے میں 3 بچوں کی اموات ہوچکی ہے۔
ایک اور بچی نشتر ہسپتال ملتان میں چل بسی، نواں کوٹ کے رہائشی خاندان کی ایک ہفتے میں 3 بچوں کی اموات ہوچکی ہیں، چار بچے تاحال مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، والدین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں اڑھائی سالہ فیضان اور چار سالہ فرمان شامل ہیں، اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثناء اللہ ہنجرا کا محکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثناء اللہ ہنجراء نے جاں بحق بچوں کے والدین سے ملاقات کر کے تعزیت بھی کی، اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ کی جانب سے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔