ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں ہلاک

خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا فاران یامین: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) ماڈل ٹاؤن نے خطرناک اشتہاری اور ڈکیت گینگ کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے پولیس مقابلے کے دوران گینگ کے سرغنہ سیف علی کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ملزم سیف علی قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ آپریشن کے دوران ملزم نے فرار کی کوشش کی اور پولیس پر فائرنگ کی جس پر جوابی کارروائی میں وہ مارا گیا۔

ترجمان کے مطابق سیف علی کا شمار لاہور کے خطرناک ترین مجرموں میں ہوتا تھا اور اس کی گرفتاری پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی تھی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف درج متعدد مقدمات کی تفتیش جاری ہے جبکہ گینگ کے دیگر افراد کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔