عید الفطر پر بھی ڈاکٹرز، نرسز دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف

عید الفطر پر بھی ڈاکٹرز، نرسز دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) عید کے تہوار  پر بھی ڈاکٹرز اور نرسز دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں،  مسیحا عید کے تینوں دن مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے اپنا فرض ادا کریں گے۔

لاہور سمیت پاکستان بھر میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے، ملک بھر کی طرح لاہور کے مختلف مقامات پر بھی نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے,عیدکی نمازکی ادائیگی کے بعد کچھ شہری ناشتہ پوائٹس پرپہنچ گئے اور کچھ کو اپنے پیاروں کی یاد ستائی تو انہوں نے شہر خاموشاں کا رُخ کرلیا۔ 

 دوسری جانب لاہور  کے ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں تعینات ڈاکٹرز اور نرسز عید قربان کی خوشیاں اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کی بجائے مریضوں کے علاج معالجہ میں مصروف ہیں، سروسز، میو ہسپتال، چلڈرن ہسپتال، جناح ہسپتال سمیت تمام ہسپتالوں کی ایمرجنسیز میں داخل مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے عیدکے تینوں دن فرائض سرانجام دیں گے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے ان کے اہلخانہ کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ عید گھر میں منائیں تاہم ان کا پیشہ ان سے تقاضہ کرتا ہے کہ وہ مریضوں کی دیکھ بھال کو ترجیح دیں۔