کریتی سینن کو کس کام کا جوش وجنون؟ اداکارہ نے بتادیا

کریتی سینن کو کس کام کا جوش وجنون؟ اداکارہ نے بتادیا
کیپشن: Kriti Sanon
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)بالی ووڈ اندسٹری کی معروف نوجوان اداکارہ ابھرتی ہوئی اداکارہکریتی سینن کریتی سینن نے اپنے بارے اہم انکشاف کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ انہیں کس کام کاجوش وجنون ہے.

تفصیلات کے مطابق کورونا وبا نے دنیا بھر میں اپنے پنجے گاڑے رکھے ہیں جس کے باعث تقریباً تمام سرگرمیاں معطل ہیں،لالی ووڈ، بالی ووڈ اور ہالی ووڈ سٹارز بھی ان دنوں گھروں میں محصور ہیں, بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن نے ایسے حالات میں بیزار ہوکر مداحوں کے ساتھ اپنے دل کی بات شیئر کی،اداکارہ نے اعتراف کیا کہ کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے،

اپنے حالیہ انٹرویو میںاداکارہ نے کہا کہ ’میں نے گزشتہ ایک سال کے اندرہم گھر پر ہیں اور اس وبا کے باعث کام نہیں کر پارہے ہیں، ان گزرےہوئے ایام پر اپنا تجزیہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سیٹ پر پہنچنے کا کتنا جوش اور جنون ہے،یہ سب مجھے خوش رکھتا ہے، کیمرے کے سامنے رہنا مجھے زندہ رکھتا ہے اور حقیقی معنوں میں میں سب کچھ بھول جاتی ہوں۔ 

انٹرویو میں مزید کہنا تھا کہ یہی ہی نہیں میں سیٹ پر ہوتہ ہوں تو والدین شکایت کرتے ہیں کہ تم ہمیں وقت نہیں دیتی،اب کورونا کی وجہ سے گھر میں قیام کیاہوا اور اہلخانہ کے ساتھ وقت گزار رہی ہوں۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی ہلاکت خیزی تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے اور روز بروز صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے،بھارت میں مسلسل 12 ویں روز کورونا کے 3 لاکھ سے زائد نئے کیسز  کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 68 ہزار سے زائد نئے کیس اور3417 اموات ریکارڈ ہوئیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer