مینار پاکستان جلسہ میں نظر انداز کیے جانے پر پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز ناراض

مینار پاکستان جلسہ میں نظر انداز کیے جانے پر پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز ناراض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) تحریک انصاف کے مینار پاکستان جلسہ میں لاہور کے منتخب پارلیمنٹیرینز کو نظر انداز کر دیا گیا عمران خان کو تحفظات پہنچانے کا عندیہ دیدیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔پاکستان نے انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کردی

ذرائع کے مطابق مینار پاکستان جلسہ میں لاہور کے غیر منتخب رہنماؤں کو منتخب پارلیمنٹیرینز پر فوقیت دی گئی۔ پارلیمینٹرینز عوام میں جبکہ غیر منتخب اراکین سٹیج پر براجمان رہے۔ شفقت محمود اور میاں محمودالرشید کو تقریر نہیں کرنے دی گئی، مقررین کی لسٹ میں اُن کا نام ہی نہیں لکھا گیا۔ ان رہنماؤں نے نشاندہی کی تو انہیں کہا گیاکہ وقت کم ہے اس لیے تقریر نہیں کرائی جاسکتی۔ رکن اسمبلی علی سلمان سٹیج پر جانے کیلئے آئے تو انہیں گارڈز نے اوپر جانے سے روک دیا اور پوچھا کہ آپ کون ہیں؟ ہمارے پاس آپ کا نام نہیں۔ شنیلہ رتھ، ڈاکٹر نوشین حامد، نبیلہ حاکم علی اور سعدیہ سہیل رانا کے پاسز بھی نہیں بنوائے گئے، چاروں منتخب اراکین سٹیج سے نیچے عوام میں موجود رہیں۔ پارلیمنٹرینز نے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے حلقوں میں کیا جواب دیں۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔بچوں سے نازیبا حرکات کرنے اور انکی ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار
 فیصلہ کیا گیا ہے کہ سینیٹرچودھری محمد سرور، شفقت محمود، میاں محمودالرشید نظر انداز ہونے والوں کی عمران خان سے ملاقات کرائیں گے۔