سٹی 42: پنجاب یونیورسٹی میں شام 7:30پر افسوسناک واقعہ پیش آیا ، لاء کالج کے سامنے گارڈز پر حملہ کیا گیا ۔
ترجمان پنجاب یونیور سٹی کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ بعض عناصر نے مبینہ منظم حملہ کیا ۔ سکیورٹی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے گئے، گارڈز پربھی تشدد کیا گیا ۔
اہلکاروں پر شیشے کی بوتلیں پھینکی گئیں، متعدد زخمی ہوگئے ۔ کیمپس میں قانون کی بالادستی کیلئے اقدامات جاری ہیں ۔ بعض عناصر کو نظم و ضبط کے قیام پر اعتراض ہے،
لاء کالج بند ہونے کے بعد زبردستی داخلے کی کوشش کی گئی ۔اجازت نہ ملنے پر سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، تحقیقات شروع کردی گئیں ۔ شرپسندی میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی ہوگی۔
اسلامی جمیعت طلباء کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے جمیعت کے افطار ڈنر پر حملہ کیا ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App