ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا علاج; ڈاکٹرز کی مشترکہ ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا علاج; ڈاکٹرز کی مشترکہ ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بانی پی ٹی آئی کی متاثرہ آنکھ کے علاج کے لیے پمز ہسپتال اور الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ڈاکٹرز کی مشترکہ ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
میڈیکل ٹیم میں الشفاء آئی ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ریٹینا اسپیشلسٹ ڈاکٹر ندیم قریشی بھی شامل ہیں۔میڈیکل ٹیم کے ہمراہ  جدید طبی آلات سے لیس گاڑی بھی جیل پہنچ گئی۔
پمز کے ماہر امراض چشم ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر اوصل بھی شامل ہیں ۔ میڈیکل ٹیم کو جیل ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملہ کی بھی معاونت حاصل ہے ۔ 
ڈاکٹرز کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا فالو اپ چیک کے بعد واپس روانہ ہوگئی۔ 

واضح رہے اس سے قبل  بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال لا کر ان کی آنکھ کا دو بار چیک اپ ہوچکاہے  اور جس کی میڈیکل رپورٹ  عدالت میں بھی پیش کی جاچکی ہے ۔  جس کے مطابق  بانی پی ٹی آئی کی ایک آنکھ کی بینائی متاثر ہے ۔