ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیڈیز سوٹ کی دکان کا صفایا,چوبیس لاکھ کے سگریٹ سمیت کئی چوری کی وارداتیں

 لیڈیز سوٹ کی دکان کا صفایا,چوبیس لاکھ کے سگریٹ سمیت کئی چوری کی وارداتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  لاہور میں چوریاں بڑھ گئیں ۔ شالیمارمیں چور لیڈیز سوٹ کی دکان کا صفایا کرگئے۔ گھروں سے  لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور گودام سے 24 لاکھ کے سگریٹ چوری ہوگئے ۔
چور دکان سے 13لاکھ کے سوٹ چوری کرکے لے گئے۔ جبکہ شیرا کوٹ میں چور خواتین خاتون کے گھر میں داخل ہوئیں۔گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کرفرار ہوگئیں ۔ 
پولیس نے شیخ ریحانہ یوسف کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔فیکٹری ایریا،چور اشرف کے گھر سے9 لاکھ اورطلائی زیورات چوری کر کے فرار ہوئے ۔ فیکٹری ایریا،چور ڈسٹری بیوٹر ملازم سے لاکھ روپے چوری کر کے لے گیا ۔ گلبرگ ، ملزم نے مالک کی غیر موجودگی میں 20لاکھ چوری کرلئے ۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم غلام مرتضی نے گھر سے طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کرلیا۔ 
قلعہ گجر سنگھ میں چور گودام سے چوبیس لاکھ کے سگریٹ چوری کرکے لے گیا۔ملزم نے سگریٹ کے گودام کی ڈوپلیکیٹ چابیاں بنا رکھی تھیں۔
مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں گئیں۔