شاہد سپرا : لیسکو کا رینجرز کے ہمراہ بجلی چوری کیخلاف آپریشن جاری ,ایک ماہ کے دوران1700 سے زائدبجلی چوروں کو پکڑا گیا۔
لیسکو کے فروری میں بجلی چوری کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کے دوران ایک ہزار سات سو چھیانوے کیسز سامنے آ گئے۔ کارروائیوں میں ایک کروڑ 58لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔ لیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کو 20 لاکھ سے زائد یونٹس چارج کئے گئے ۔ 7 کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے۔لیسکو نے مختلف تھانوں میں ایک ہزار سات سو ایف آئی آرز کی درخواستیں جمع کروائیں۔ پانچ سو مقدمات درج ہوئے اور چوبیس افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ کمپنی کے سنٹرل سرکل تین سو اٹھاون کیسز کے ساتھ سرفہرست رہا ۔ ایسٹرن اور ناردرن سرکلز میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی گئی۔