ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وزیر اعلیٰ مریم نوازکا جنگلی حیات کے عالمی دن پر اہم پیغام

 وزیر اعلیٰ مریم نوازکا جنگلی حیات کے عالمی دن پر اہم پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنگلی حیات کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگلی حیات مستقبل کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کا تحفظ ہمارا فرض ہے۔

 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صحرائی علاقوں میں جانوروں اور پرندوں کے لیے قائم کیے گئے خصوصی سکواڈ خوش آئند ہیں اور وائلڈ لائف فورس کے قیام کے ذریعے جنگلی حیات کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اینیمل رائٹس اینڈ پروٹیکشن ایکٹ کو مزید جامع اور مؤثر بنایا گیا ہے تاکہ غیر قانونی شکار، قید اور تشدد پر سخت ترین کارروائی کی جا سکے،  "جنگلی حیات مستقبل کا سرمایہ ہیں، ان کا تحفظ ہمارا فرض ہے، انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور جنگلی حیات کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔

 وزیر اعلیٰ کے مطابق یہ اقدامات نہ صرف جنگلی حیات کی بقا کو یقینی بنائیں گے بلکہ ماحولیاتی توازن اور قدرتی وسائل کی حفاظت میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔