ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، کروڑوں کی ریکوری

لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، کروڑوں کی ریکوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف مؤثر آپریشن کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی ہے,جس میں مجموعی طور پر 1,796 کیسز رپورٹ ہوئے۔

 ماہانہ کارروائی کے دوران 1 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی، 20 لاکھ سے زائد یونٹس چارج کیے گئے اور 7 کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔

اس دوران 1,760 ایف آئی آرز کی درخواستیں موصول ہوئیں، 547 مقدمات درج کیے گئے اور 24 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سنٹرل سرکل نے 358 کیسز کے ساتھ نمایاں کارکردگی دکھائی، جبکہ ایسٹرن اور ناردرن سرکلز نے بھی مؤثر کارروائیاں کیں۔ قصور سرکل میں 21 ملزمان گرفتار کیے گئے اور دیگر سرکلز میں بھی بلا امتیاز اور بغیر کسی دباؤ کے کارروائیاں جاری رہیں۔

لیسکو کے انجینئر رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف تمام سرکلز میں سخت اور شفاف کارروائیاں جاری ہیں تاکہ عوام اور ادارے کے مفاد کو یقینی بنایا جا سکے۔