ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چاند 2 دن کا ؛شہری کے بیان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ

چاند 2 دن کا ؛شہری کے بیان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :شہری نے سوشل میڈیا پر کہا  ’’چاند 2 دن کا ہے، علما نے ایک روزہ چھپایا‘‘ جس پر  پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا 

رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ میں بیان دینے پر شہری کے  خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔بنوں میں روزے کا اعلان نہ کرنے  کو بنیاد بنا کر شہری نے علما کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ کااستعمال کیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق آئمہ مساجد کے امیر مولانا عبدالغفار قریشی کی مدعیت میں شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ملزم پر الزام ہے کہ وہ فیس بک پر علما کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر رہا تھا۔

ملزم کا دعویٰ تھا کہ چاند 2 روز کا ہے مگر علما نے ایک روزہ چھپایا ہے۔