ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمرے پر جانیوالے 4 مسافروں سے جعلی ویزے برآمد

عمرے پر جانیوالے 4 مسافروں سے جعلی ویزے برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : عمرے کی غرض سے سعودی عرب جانے والے مسافروں سے کینیڈا کے جعلی ویزے برآمد ہونے پر 4 مسافر آف لوڈ کردیے گئے ۔ 

ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر کارروائی کے دوران عمرے کی غرض سے سعودی عرب جانے والے 4 مسافر آف لوڈ  کردیے۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافروں سے کینیڈا کے جعلی ویزے برآمد کر لئے گئے، مسافروں کی شناخت محمد شریف، محمد شفیق ، محمد عدنان اور محمد خلیل کے نام سے ہوئی، تمام افراد کا تعلق خوشاب سے ہے۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر فلائٹ نمبر SV727 کے ذریعے سعودی عرب جارہے تھے، مسافر عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے، دوران تلاشی مسافروں کے قبضے سے کینیڈا کے جعلی ویزے برآمد ہوئے۔ مسافروں کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا۔