ویب ڈیسک : ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج سیکڑوں روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آج پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونےکی قیمت 1500 روپے بڑھ کر3 لاکھ ایک ہزار 500 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1286 روپے بڑھ کر2 لاکھ 58 ہزار487 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 12 ڈالر اضافے سے 2869 ڈالر فی اونس ہے۔