ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک کوریا عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کی ضرورت ہے: سردار سلیم حیدر

پاک کوریا عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کی ضرورت ہے: سردار سلیم حیدر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کا تبادلہ ہونا چاہیے۔

 گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے کاروباری افراد پر مشتمل کورین وفد نے حبیب گیلانی کی قیادت میں ملاقات کی، اس موقع پر اعزازی قونصل جنرل کوریا صوبہ خان بھی موجود تھے،سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پاکستان میں زرعی شعبے میں تجارت کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

  ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا اعادہ کیا گیا۔

  گورنر پنجاب نے وفد کو زراعت کے شعبے میں جدید فارمنگ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

Ansa Awais

Content Writer