باؤلنگ اور فیلڈنگ نے کراچی کو آج یہ میچ ہروا دیا، سلیم ملک

باؤلنگ اور فیلڈنگ نے کراچی کو آج یہ میچ ہروا دیا، سلیم ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘میں سابق قومی کرکٹرسلیم ملک کا کہنا تھا کہ باؤلنگ اور فیلڈنگ نے کراچی کو آج کا یہ میچ ہروا دیا۔ کسی باؤلر نے لائن پر بال نہیں کی، اتنی غلطیاں دیکھنے کو ملیں، انڈر پریشر اتنے کیچز ڈراپ کردیے، جو شائد ہو گئے ہوتے تو میچ کا نتیجہ کچھ اور ہوتا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8 کا 19واں میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کا 201 رنز کا ہدف 19.2 اوورز میں 4 وکٹوں پر پورا کرلیا۔اعظم خان نے ناقابل شکست 72 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں تجزیہ کرتے ہوئے سابق قومی کرکٹر سلیم ملک کا کہنا تھا کہ کراچی نے بیٹنگ بہت اچھی کی اور ایک ایسا ٹوٹل دیا جو جیت کے لئے کافی تھا۔ عماد وسیم پھر سے اکیلا لڑتا ہوا نظر آرہا ہے مگر اسکی ٹیم اسکا ساتھ نہیں دے رہی۔ باؤلنگ اور فیلڈنگ نے کراچی کو آج یہ میچ ہروا دیا۔ کسی باؤلر نے لائن پر بال نہیں کی۔اتنی غلطیاں دیکھنے کو ملیں، انڈر پریشر اتنے کیچز ڈراپ کردیے، جو شائد ہو گئے ہوتے تو میچ کا نتیجہ کچھ اور ہوتا ۔

 سابق قومی کرکٹر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ سکور تو کراچی نے اچھا کردیا تھا جو کے جیت کے لئے کافی ہونا چاہیے تھا، لیکن کراچی کی باؤلنگ اور فیلڈنگ میں بہت ساری غلطیاں ہوئیں۔عماد وسیم ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی کی طرح کھیل رہا ہے، جان مار رہا ہے۔ 8 میچز میں اسکی کارکردگی بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں میں قابل تعریف ہے۔ اب قومی ٹیم کے سلیکٹرز کو ایماد وسیم اوراعظم خان کے بارے میں سوچنا پڑے گا۔

سابق  فاسٹ بالر محمد آصف کا کہنا تھا کہ اعظم خان نے میچ کو یک طرفہ بنا دیا۔ کراچی نے بہت خراب باؤلنگ کی۔لائن اور لینتھ بال کرتے تو بیٹسمین غلطی کرتا اور وکٹ مل جاتی۔آپ فل ٹاس دو گے تو اسلام آباد جیسی ٹیم تو آپکو نہیں چھوڑے گی۔ شاداب نے بھی بہت اچھی باؤلنگ اور کپتانی کی، اپنی ٹیم کو لے کر چلا۔ عماد وسیم کو لیکن کریڈٹ ضرور دینا پڑے  گا جس طرح وہ ابھی تک سامنے سے آکر کر کھیلتا آیا ہے اور اپنی ٹیم کی کپتانی کر رہا ہے اس نے اپنا نام منوایا ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer