شرح سود میں اضافہ: فیصل آباد ٹیکسٹائل سیکٹر میں بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ

شرح سود میں اضافہ: فیصل آباد ٹیکسٹائل سیکٹر میں بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ڈالر (Doller)کی اُڑان اور شرح سود میں اضافے سے فیصل آباد ٹیکسٹائل سیکٹرمیں پہلے سے موجود بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیاہے ،صنعتی تنظمیوں نے احتجاجی لائحہ عمل اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

فیصل آباد ٹیکسٹائل سیکٹر نے ڈالر کی بے لگام قیمت اور شرح سود میں اضافے کو انڈسٹری کے لیے انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے فیکٹریوں اور کارخانوں کی مکمل بندش کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔برآمد کنند گان کا کہنا ہے کہ مخدوش صورتحال میں ٹیکسٹائل سیکٹر میں جاری ڈاؤن سایزنگ مزید تیز ہو سکتی ہے۔

فیصل آباد ٹیکسٹائل سیکٹر کی حکومت سے اپیل ہے کہ اس انڈسٹری کو بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔