وزیراعظم شہریار آفریدی پر برس پڑے

وزیراعظم شہریار آفریدی پر برس پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) شہریار آفریدی کے ووٹ کینسل ہونے کا معاملہ پروزیراعظم برہم ہوگئے، شہریار آفریدی سے کہا کہ  آپ ایم این اے ہیں اسطرح کی غلطی کیسے کر دی؟

تفصیلات کے مطابق سینٹ  انتخاب میں وزیرِ مملکت شہر یار آفریدی کا ووٹ ضائع ہونے پر وزیرِ اعظم عمران خان ان سے سخت ناراض ہو گئے۔شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آپ کو نہیں پتہ ووٹ کس طرح کاسٹ کرتے ہیں؟ سب کو طریقہ کار بتایا گیا تھاکہ ووٹ کیسے کاسٹ ہوتا ہے،آپ ایم این اے ہیں اسطرح کی غلطی کیسے کر دی؟آپ کو ایسی غلطی نہیں کرنا چا ہیےتھی،اس پر شہریار آفریدی وزیراعظم کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سینئر وزرا سے مشاورت ہوئی، مشاورت وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی جہاں شہریار آفریدی کے ضائع شدہ ووٹ کا تذکرہ  کیا گیا، شہریار آفریدی کے معاملے پروزیر اعظم کو بریفنگ  کیا گیا،مشاورت میں شاہ محمود قریشی،فواد چوہدری،پرویز خٹک سمیت متعدد وزرا اور رہنما موجود تھے، وزیر اعظم کا کہناتھا کہ حفیظ شیخ کی جیت کے لئے پر امید ہیں، انشاللہ حفیظ شیخ کامیاب ہوں گے ۔

اطلاعات کے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری کو بیلٹ پیپر ضائع ہونے پر فوری نیا بیلٹ پیپر جاری کیا جبکہ شہریار آفریدی کی درخواست کے باوجود نیا بیلٹ پیپر جاری کرنے سے انکار کردیا گیا، شہریار آفریدی کی جانب سے بار بار رہنمائی طلب کرنے کے باوجود الیکشن کمیشن کے اہلکاروں نے انہیں گائیڈ نہیں کیا.سینیٹ الیکشن میں شہریار آفریدی نے اپنے بیلٹ پیپر پر دستخط کر دیے تھے جس کے باعث ووٹوں کی گنتی کے وقت ان کا ووٹ ضائع تصور ہو گا۔ 

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کا بیلٹ پیپرز ضائع ہو گیا تھا،زرداری پولنگ بوتھ میں گئے اور مہر لگا دی،آصف زرداری کی غلطی سے بیلٹ پیپر خراب ہوگیا،آصف زرداری کی ریٹرننگ افسر کو بیلٹ پیپر دوبارہ جاری کرنے کی گزارش کی،آصف زرداری کو دوبارہ بیلٹ پیپرز جاری کر دیا گیا، سابق صدر نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔آصف زرداری کے ہاتھ کی کپکپاہٹ کی کے باعث مہر غلط لگی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer