افسوسناک واقعہ، کوڑے دان سے نومولود کی لاش برآمد

افسوسناک واقعہ، کوڑے دان سے نومولود کی لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد علی : پیکو روڈ کی علاقے میں کوڑے دان سے نومولود کی لاش برآمد ہوئی ہے،جس پر پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
 
پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ پیکو روڈ کی علاقے میں کوڑے دان سے نومولود کی لاش ملی ہے جس پر پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا، پولیس کا کہنا تھا کہ عینی شاہدین کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار نومولود کو کوڑا دان میں پھینک کر فرار ہو گئے تھے، پولیس کا کہنا تھا کہ لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید کارروائی جاری ہے۔

دوسری جانب پولیس  نےمصری شاہ کے علاقے میں جوئے کی اطلاع ملنے پر چھاپا مار کر ملزم پرویز، صغیر، راشد، وسیم، جہانگیر، راشد، بابر، قاسم، حمزہ ودیگر کو گرفتار کر لیاہے، ملزمان کے قبضہ سے جوئے میں لگی رقم اور موبائل فونز برآمد کرلیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کو حراست میں لے کر قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer