پیاز سے کرونا وائرس کا علاج ممکن؟ جانئے

پیاز سے کرونا وائرس کا علاج ممکن؟ جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) کرونا وائرس کے علاج کے لئے ابھی تک کوئی ویکسین یا ادویات نہیں بنیں، طبی ماہرین کا شہریوں کو ٹوٹکے استعمال کرنے کی بجائے مستند ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مشورہ دےدیا۔

تفصیلات کے مطابق  طبی ماہرین نے کرونا وائرس کے علاج میں پیاز کے استعمال کو مسترد کر دیا، انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں کرونا وائرس سے متعلق آگاہی سیمینارہوا، طبی ماہرین کا کہناتھا کہ نزلہ زکام اور کھانسی کے مریض ماسک کا استعمال کریں اور دوسروں کو بچانے کے لئے مصافحہ کرنے اور گلے ملنے سے پرہیز کریں ۔

آئی پی ایچ میں کرونا وائرس سے آگاہی کے لئے منعقدہ سیمینار میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر ، ڈاکٹر ہدیٰ ، ڈاکٹر انجم رزاق ، ڈاکٹر نادیہ مختار ، ڈاکٹر رخسانہ حمید سمیت طبی ماہرین شریک ہوئے،پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے کہا کہ کرونا وائرس کوئی نئی بیماری نہیں ، پہلے سے موجود وائرس سے اپنی ہیئت تبدیل کی ہے ۔

انہوں نے کہا کرونا وائرس سے بچنے میں پیاز کے استعمال کا کوئی کردار نہیں، نہ ہی کسی خاص خوراک سے اس کا علاج ہوسکتا ہے، ڈین آئی پی ایچ نے کہا کہ نزلہ زکام اور کھانسی کے مریض ماسک کا استعمال لازمی کریں اور صفائی کا خصوصی خیال رکھیں، طبی ماہرین نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ کرونا وائرس یا کسی بھی بیماری میں ٹوٹکے استعمال کرنے کی بجائے مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔ 

دوسری جانب  کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے سے نمٹنے کے لئے سپیشلائزڈ ہیلتھ نے وفاقی حکومت سے ڈاکٹرز، نرسزاور پیرامیڈیکس کیلئے حفاظتی کٹس مانگ لیں، کرونا سے ہلاکتوں کے خدشے کے پیش نظر 60 ہزار سے زائد باڈی بیگزبھی مانگ لئے گئے۔

واضح رہے کہ فیس ماسک کےغلط استعمال سےبھی  کرونا وائرس ہونے کاخدشہ ہے، امریکی سرجن جنرل ڈاکٹر جیروم ایڈمز کا کہناتھا کہ   کرونا وائرس سےبچنےکیلئےاگرفیس ماسک کودرست اندازمیں نہ پہناگیا تواس سےوائرس پھیل سکتا ہے،اس لیےلوگ فیس ماسک خریدنا بندکردیں، چین میں  کرونا وائرس کے حملوں سے  31 افراد ہلاک ہوگئے،پاکستان میں صورتحال ابھی کنٹرول میں ہے،سیکیورٹی حکام کے مطابق پاک افغان بارڈر باب دوستی 9 مارچ تک بند رہے گا اور  اس دوران کسی کو آمدورفت کی اجازت نہیں ہوگی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer