ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل کی لاہور واپسی، پولیس کا سکیورٹی پلان تبدیل

پی ایس ایل کی لاہور واپسی، پولیس کا سکیورٹی پلان تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئرمال (عرفان ملک،وقاص ) پی ایس ایل کی لاہور واپسی، پولیس نے سکیورٹی پلان تبدیل کر کے اضافی نفری تعینات کر دی، سکیورٹی ڈیوٹی پرتعینات اہلکاروں کی تعداد10ہزارسے بڑھا کر11 ہزار سے زائد کر دی گئی۔

لاہور پولیس نے پی ایس ایل کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے، شہر کے تمام گڈز اڈوں اور بس ٹرمینلز پر نفری بڑھا دی گئی، ڈی آئی جی آپریشنز  رائے بابر سعید نے سکیورٹی انتطامات کا جائزہ لینے کیلئے لاری اڈہ بادامی باغ ، نیازی اڈہ، بتی چوک اور ٹھوکر نیاز بیگ سمیت مختلف گڈز اینڈ بس ٹرمینلز کا دورہ کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بس ٹرمینلز اور گڈز اڈوں پر تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کی ڈیوٹی چیک کی۔رائے بابر سعید نے احمد ٹریولز بتی چوک پر تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر شاہ زمان سمیت 03 اہلکاروں کو ڈیوٹی میں غفلت پر فوری معطل کرکے لائن حاضر کر دیا۔

لاہور پولیس  کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میچزکیلئے تمام وسائل بروکار لائے جا رہے ہیں، دیگر شہروں سے آئی ہوئی نفری کو ایک بار پھر بلوا لیا گیا ہے، جس میں100 ریزرو ایلیٹ فورس بھی شامل ہیں، جبکہ رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی سکیورٹی انتظامات پر تعینات ہوں گے۔

 لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے لاہور میں کھیلے جانے والے میچز کی سکیورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے، جس کے لئے ایک ہزار سے زائد کی نفری کو سکیورٹی پلان میں شامل کر دیا گیا ہے، میچز کے لیے گزشتہ پلان کے مطابق مین بلیوارڈ گلبرگ کو عارضی طور پر بند رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کا 16واں میچ آج قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگا، لاہور قلندرز اب تک ملتان سلطانز ، اسلام آباد یونائیٹڈ ، پشاور زلمی سے اپنے میچ ہارچکی ہے، تینوں میچوں میں ناکامی کے باعث لاہور قلندرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر موجود ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer