ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بارشوں کا نیا سسٹم کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

لاہور میں بارشوں کا نیا سسٹم کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) لاہوریوں کیلئے خوشخبری،گرمی کی آمد کےسامنے ایک اور بندبندھ گیا،محکمہ موسمیات نےباغوں کے شہر  لاہور میں بارشوں کا نیا سسٹم جمعرات سے داخل ہونے کی پیشگوئی کردی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہرمیں کم سے کم درجہ حرارت13 اورزیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا، جبکہ شہرمیں 6کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواچلے گی۔ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد  ریکارڈ کیا گیا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں  کے دوران  لاہور شہر کاموسم خشک او رمطلع صاف رہےگا ۔

لاہوریئے گرمیاں بھول جائیں، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  بارشوں کا نیاسسٹم جمعرات سے لاہور میں داخل ہوگا، جو ہفتے کے روز تک بارش برسائے گا، بارش کے باعث سے شہر کے  درجہ حرارت میں کمی آئے گی اور آتی گرمی کو بریک لگ جائے گی۔

دوسری جانب رواں ہفتے ملک میں داخل ہونے والے بارشوں کے نظام کے باعث پاکستان سپر لیگ 2020 میں رواں ہفتے شیڈول میچز  متاثر ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بارش سے 4 مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ ،5 مارچ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پشاورزلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ ،6 مارچ کولاہور میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا میچ اور7 مارچ کو راولپنڈی سٹیڈیم میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ متاثر ہوسکتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer