ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانوی نیوی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملے کے 3 ارکان ہلاک

برطانوی نیوی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملے کے 3 ارکان ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : برطانیہ کے جنوب مغربی علاقے میں برطانوی بحریہ کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار عملے کے تین افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانوی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا۔برطانوی وزارتِ دفاع نے بدھ کے روز ایک بیان میں اس حادثے کی تصدیق کردی۔ 

برطانوی بحریہ کے ترجمان کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ بدھ کی صبح تقریباً 4 بجے کے قریب ڈیون کے علاقے سورٹن کے پاس اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر ایک تربیتی مشق میں مصروف تھا۔

ترجمان برطانوی بحریہ نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔