ویب ڈیسک:کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں گلی میں کھیلتی بچی پر آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا۔
متاثرہ لڑکی کے والد نے بتایا ہے کہ آوارہ کتوں کے حملے سے بچی کے چہرے پر گہرے زخم آئے ،ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ آوارہ کتوں کے حملوں کے سرکاری ہسپتالوں میں روز 150 سے زائد کیسز آرہے ہیں، زیادہ تر کیسز کورنگی، لانڈھی اور حب چوکی سے رپورٹ ہوتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رواں سال شہر میں آوارہ کتوں کے حملوں سے 10 اموات اور 40 ہزار سے زائد زخمی کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔