سٹی 42: ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے امریکا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکیوں نے اپنے طرزِ عمل سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ سفارت کاری کے بجائے میزائلوں کی زبان زیادہ بہتر سمجھتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ابراہیم رضائی نے کہا کہ امریکا کے رویے نے واضح کر دیا ہے کہ وہ مذاکرات اور سفارتی ذرائع کے مقابلے میں طاقت کی زبان کو ترجیح دیتا ہے۔
انہوں نے دشمن کے خلاف کارروائیوں اور مزاحمت پر ایرانی مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔ ابراہیم رضائی کا کہنا تھا کہ ایرانی افواج نے قومی سلامتی اور ملکی مفادات کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا ہے۔