ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ:سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل 

کوئٹہ:سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیسیٰ ترین :کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی۔
معاون برائے داخلہ حکومت بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں بعض سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر موبائل انٹرنیٹ سروس کو چند گھنٹوں کے لیے عارضی طور پر معطل کیا گیا ، عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور یہ اقدام بھی شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
بابر یوسفزئی نے شہریوں کو درپیش عارضی مشکلات پر معذرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، حالات معمول پر آتے ہی موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کر دی جائے گی۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور درست معلومات کے لیے سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں۔