ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

داتا دربار توسیعی منصوبہ: جولائی 2026 تک 70 فیصد حصہ زائرین کیلئے کھولنے کا ہدف

داتا دربار توسیعی منصوبہ: جولائی 2026 تک 70 فیصد حصہ زائرین کیلئے کھولنے کا ہدف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


لاہور: داتا دربار کی توسیع اور میگا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے مزارِ اقدس حضرت داتا گنج بخشؒ اور جاری تعمیراتی کاموں کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران متعلقہ حکام نے ڈپٹی کمشنر کو تعمیراتی منصوبے کی پیش رفت اور زائرین کیلئے کیے گئے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

حکام کے مطابق داتا دربار توسیعی منصوبے کے تحت جولائی 2026 تک دربار کا 70 فیصد حصہ زائرین کیلئے کھولنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ تعمیراتی کام کے دوران محدود رسائی کے باوجود زائرین کی سہولت اور سکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران حفاظتی پروٹوکولز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ ورکرز، زائرین اور شہریوں کی سلامتی کو ہر صورت مقدم رکھا جا سکے۔

کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ داتا دربار لاہور کا ایک اہم روحانی مرکز اور ہماری ثقافتی شناخت کا حصہ ہے، اس لیے منصوبے کی بروقت تکمیل اور زائرین کو بہتر سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے زائرین کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ محدود رسائی کے باوجود عوام کا مثبت رویہ قابلِ تحسین ہے، جبکہ تمام متعلقہ ادارے زائرین کی سہولت اور حفاظت کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔