ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاداب خان نے اچھی اننگ کھیلی : مائیک ہیسن 

شاداب خان نے اچھی اننگ کھیلی : مائیک ہیسن 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ شاداب خان نے اچھی اننگ کھیلی اور وہ باؤلر سے اچھے آل راؤنڈر بن گئے ہیں ۔ 

 مائیک ہیسن نے میچ کے بعد پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہاکہ ورلڈ کپ میں ابھی 18 ماہ باقی ہیں اس وقت ہمارے پاس مواقع ہیں کہ نوجوان کھلاڑیوں کو تلاش کریں،اس گرمی میں تیز پچز نہیں بن سکتیں،گزشتہ برس جنوبی افریقا میں ہمیں ایسی پچز ملی تھیں ۔ 

 مائیک ہیسن  نے کہاکہ ہم آل راؤنڈرز کو دیکھ رہے ہیں فہیم اشرف سمیت کافی کھلاڑیوں پر نظر ہے،عرفات منہاس نے کیرئیر کا بہت اچھا آغاز کیا ہے، عرفات منہاس باصلاحیت کھلاڑی ہیں،

 عرفات منہاس نے کہاکہ بطور ٹیم ہمیں مختلف کنڈیشنز میں کھیلنے کا عادی ہونا ہے ۔