سٹی 42: ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران مویشی منڈی سگیاں پہنچ گئے
فیصل کامران نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ڈیوٹی جوانوں سے ملاقات کی ، ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں اور بیوپاریوں سے سکیورٹی انتظامات بارے استفسار کیا
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق 6 عارضی منڈیوں میں 600 سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی پر ہیں،منظور شدہ پوائنٹس کے علاوہ مویشیوں کی خرید و فروخت پر پابندی ہے،غیر قانونی مویشی سیل پوائنٹس کیخلاف قانونی کارروائی جاری ہے،منڈیوں سے ملحقہ شاہراہوں پر ڈولفن، پی آریو کی پٹرولنگ جاری ہے،پولیس جوان تین شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں،شہری لین دین میں احتیاط سے کام لیں، آن لائن ادائیگی کو ترجیح دیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App