ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا بجلی کے بلوں میں کمی کا اعلان

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا بجلی کے بلوں میں کمی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: عوام کو ریلیف کے لئے  پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے اہم فیصلہ کرلیا 
 کابینہ اجلاس میں مریم نواز نے  بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان کردیا ،پنجاب رضاکارانہ طور پر بجلی کے نرخ کم کرنے والا پہلا صوبہ  بن گیا
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کی پاور کمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کی منظوری دے دی،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے حکم پر ٹیرف میں 30سے40فیصد تک کمی ہوسکے گی
صوبائی کابینہ نے قائد اعظم تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ اور پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کے ٹیرف میں کمی کی منظوری دے دی

 مریم نوازشریف نے کہالوگ پاکستان مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کرتے ہیں، ہم جو کہتے ہیں کرکے دکھاتے ہیں۔