ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیفنس تشدد کیس:وکلا اور عوام نے ملزم سلمان فاروقی کی عدالت میں پیشی پر دھلائی کر دی

ڈیفنس تشدد کیس:وکلا اور عوام نے ملزم سلمان فاروقی کی عدالت میں پیشی پر دھلائی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والے ملزم سلمان فاروقی کو عدالت پیشی کے بعد وکیل اور عوام کی جانب سے تھپڑ اور لاتوں کا سامنا کرنا پڑا۔

واقعے کے مطابق سلمان فاروقی کو گاڑی کی ٹکر پر نوجوان پر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے عدالت لایا گیا تھا۔ عدالت سے باہر آتے ہی ایک وکیل نے اسے تھپڑ رسید کیا جبکہ موقع پر موجود دیگر وکلاء اور شہریوں نے بھی ملزم پر لاتیں اور تھپڑ برسائے۔

یاد رہے کہ اس واقعے میں اب تک چار ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے،جن پر الزام ہے کہ انہوں نے معمولی ٹکر پر نوجوان کو بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر نامزد افراد کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔