ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کو بچہ قرار دے دیا

ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کو بچہ قرار دے دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی سپراسٹار ماہرہ خان نے اداکار ہمایوں سعید کو بچہ قرار دے دیا۔

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ان دنوں اپنی فلم 'لو گرو' کی پروموشن میں مصروف ہیں، ان کی یہ فلم عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

فلم کی پروموشن کے لیے دونوں سپر اسٹارز مخلتف ممالک میں اپنے مداحوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں جب کہ دونوں کی جانب سے انٹرویوز دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران ماہرہ خان سے سوال پوچھا گیا کہ ہمایوں سعید کی ایک ایسی بات بتائی جائے جو ان کے مداحوں کو معلوم نہ ہو؟ 

جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ہمایوں سعید مجھے ایک بچے کی طرح لگتے ہیں، جب میں انہیں دیکھتی ہوں تو لگتا ہے یہ ایک بچہ ہے اور ایسا بچہ جس کے منہ میں پیسیفائیر اور گلے میں بِب بھی لگا ہوا ہوں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ ایک بالغ شخص ہیں لیکن دل سے ایک بچے کی طرح ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer