عابد چودھری:جعلی پولیس آفیسر اصل پولیس آفیسر کے شکنجے میں، شمالی چھاؤنی، ڈولفن ٹیم نے جعلی سب انسپکٹر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔
ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا تھا کہ ڈولفن ٹیم نے روٹ ڈیوٹی میں مشکوگ گاڑی کو راؤنڈ اپ کیا، چیکنگ کرنے پر جعلی سب انسپکٹر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم عامر نے اپنا تعارف اسلام آباد پولیس میں بطور سب انسپکٹر کروایا،ملزمان کی چیکنگ کے دوران جعلی پولیس و انٹیلجنس برانچ کے کارڈز برآمد ہوا۔
ملزمان عامر، دانش مزید تفتیش و قانونی کارروائی کیلئے تھانہ نارتھ کینٹ کے حوالے کردیا۔
ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا تھا کہ ڈولفن سکواڈ کی پیشہ وارانہ صلاحیت، حاضر دماغی کا کوئی ثانی نہیں۔